راجوری میں پولیس اہلکار کی مشکوک موت

جاوید اقبال
مینڈھر//راجوری میں دوست کے گھر میںپولیس اہلکارکی پراسرار طریقہ سے ہوئی موت کے بعد اہل خانہ نے مینڈھر میں احتجاج کرتے ہوئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین چوک پر جمع ہوئے اوراہل خانہ کو انصاف کیلئے نعرے بازی کی ۔احتجاج کررہے اہل خانہ نے بتایا کہ 10 مارچ کو ضلع پولیس لائنز میں تعینات پولیس ایس جی سی ٹی افتخار احمد ولد منظور احمدلاش اپنے دوست کے گھر راجوری ٹائون میں لٹکی ہوئی ملی ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ گزر چکا ہے اور پولیس ابھی تک اس معاملے میں کوئی ٹھوس بیان نہیں لے سکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ’ہم اس معاملے میں خصوصی تفتیشی ٹیم (SIT) سطح کی جانچ کا مطالبہ کرتے ہیں۔بعد ازاں سب ڈویژنل پولیس آفیسر مینڈھر دیگر عہدیداروں کے ساتھ موقع پر پہنچے اور احتجاج کو یہ یقین دلاتے ہوئے پرامن کیا کہ ایس آئی ٹی سطح کی تحقیقات کا ان کا مطالبہ اعلیٰ سطح پر حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔اس یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔