عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری کے دھنوان کوٹ گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک بتیس سالہ نوجوان کی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔متوفی کی شناخت جاوید اقبال ولد راج محمد سکنہ دھنوان کوٹ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں میں ایک شخص اپنے گھر کے اندر لٹک رہا تھا جس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔