Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: راجوری میں ممبر پارلیمنٹ میاں الطاف کی قیادت میں ڈی آئی ایس ایچ اے میٹنگ
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » راجوری میں ممبر پارلیمنٹ میاں الطاف کی قیادت میں ڈی آئی ایس ایچ اے میٹنگ
پیر پنچال

راجوری میں ممبر پارلیمنٹ میاں الطاف کی قیادت میں ڈی آئی ایس ایچ اے میٹنگ

Mir Ajaz
Last updated: April 14, 2025 10:58 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری //رکن پارلیمان میاں الطاف احمد لاروی نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (DISHA) کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی، جو ڈاک بنگلہ راجوری میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں ضلع راجوری میں جاری ترقیاتی کاموں اور مرکزی معاونتی اسکیموں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر راجوری، ابھیشیک شرما نے ایم پی کو مختلف شعبہ جات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔میاں الطاف نے ایم جی نریگا، پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی و شہری)، قبائلی فلاحی اسکیموں، ٹھوس و مائع فضلہ مینجمنٹ ،راشٹریہ گرام سوراج ابھیان ،مربوط واٹرشیڈ مینجمنٹ پروگرام اور نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن سمیت دیگر اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔طبی شعبہ پر تبادلہ خیال کے دوران، ایم پی نے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے کی ہدایت دی اور بچوں و خواتین کے لئے مخصوص اسپتال کو جلد فعال بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ہسپتال میں مسافروں کیلئے سرائے کی جلد تعمیر کی ہدایت بھی دی۔میاں الطاف نے ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں کو ترجیحی بنیادوں پر پْر کرنے پر زور دیا۔ جل جیون مشن کے تحت چل رہے کاموں پر بھی انہوں نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ہدایت دی کہ لفٹ واٹر اسکیموں کے لئے ضروری مشینری دسمبر 2025 تک نصب کی جائے۔بجلی کے شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے ایم پی نے بلا خلل بجلی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO) کو راجوری-تھنہ منڈی-سرنکوٹ روڈ اور جموں-پونچھ نیشنل ہائی وے پر جاری کام میں تیزی لانے کی سخت ہدایت دی۔ ساتھ ہی محکمہ تعمیرات عامہ (PWD) کو تمام سڑکوں کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت دی۔میاں الطاف نے ضعیف العمر، بیواؤں، اور ریاستی شادی امداد اسکیم (SMAS) کے مستفیدین کے لئے پنشن اسکیموں کے تحت فوائد کی بروقت تقسیم پر زور دیا۔میٹنگ میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن ایڈووکیٹ نسیم لیاقت، ایم ایل اے راجوری افتخار احمد، ایم ایل اے بدھل جاوید اقبال چودھری، ایم ایل اے کالا کوٹ ٹھاکر رندھیر سنگھ، اور ایم ایل اے تھنہ منڈی مظفر خان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ضلع کے کئی سینئر افسران بھی موجود تھے، جن میں اے ڈی ڈی سی ڈاکٹر راج کمار تھاپا، اے ڈی سی کالا کوٹ تنویر احمد، اے ڈی سی کوٹرنکہ دل میر، اے ڈی سی سندر بنی رام کیش شرما، اے ڈی سی راجوری چندر پرکاش، اے سی آر محمد جہانگیر خان، ایس ڈی ایم تھنہ منڈی عابد حسین، سی پی او مقصود احمد، اے سی پی شیراز احمد اور دیگر محکموں کے افسران شامل تھے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین
خودانحصاری ہی بھارت کے تمام مسائل کا حل ہے : وزیر اعظم مودی
تازہ ترین صفحہ اول
کشمیر میں کسان مشکل دور سے گذر رہے ہیں، ان کو مدد کرنے کا وقت ہے:رویندر رینہ
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھرمیں سہولیات کا فقدان، مریض سخت پریشان

September 19, 2025
پیر پنچال

ناموسِ رسالتﷺ کے تحفظ کیلئے درہال میں احتجاج

September 19, 2025
پیر پنچال

جی او سی وائٹ نائٹ کور کا بی جی سیکٹر کی اگلی چوکیوں کا دورہ کیا

September 19, 2025
پیر پنچال

نوشہرہ میں بارشوں سے تباہ شدہ کچے مکانات،متاثرہ خاندان بے گھر

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?