عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں جمعہ کو ایک فرضی ویڈیو گردش کرنے کے بعد “بدامنی پھیلانے” کے ارادے سے ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے جس میں راجوری کے کالاکوٹ علاقے میں ایک جلوس کے دوران کچھ قابل اعتراض نعرے سنائی دے رہے ہیں۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی تجزیے کے دوران، یہ پایا گیا کہ ویڈیو میں ترمیم کی گئی ہے / غیر حقیقی ہے جس میں نعروں کی آڈیو کو بدامنی پیدا کرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے،” ۔اس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے تفصیلی تحقیقات کے لیے کالاکوٹ پولیس اسٹیشن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ افواہوں کا شکار نہ ہوں اور ویڈیو شیئر کرنے سے گریز کریں جس پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔