راجوری //سرحدی ضلع راجوری کے مختلف مقامات پر فوج کی جانب سے ایک شجر کاری مہم چلائی گئی جس میں مقامی معززین کیساتھ ساتھ سکولی طلباء و سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی ۔فوج کی جانب سے ماحولیاتی توازن کو بر قرار رکھنے کیلئے شروع کی گئی مہم کے دوران سرحدی علاقہ کانگہ گلی ،گھمبیر مغلاں ودیگر سرحدی اور دیہاتی علاقوں میں ایک مہم چلائی گئی ۔فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مہم کا اصل مقصد مکینوں کو قدرتی ماحول میں آرہی تبدیلی کے سلسلہ میں بیدار کرنا ہے تاکہ انسانی مداخلت سے ماحولیاتی توازن میں آئے بگاڑ پر قابو پایا جاسکے ۔مقررین نے بچوں و عام لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ قدرتی ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھا جاسکے ۔