سرینگر// ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راجوری کے قریب باتھونی علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد ہفتہ کو سیکورٹی فورسز نے سخت محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا جس کی وجہ سے باتھونی کے قریب پونچھ ۔راجوری ۔جموں شاہراہ بند ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح فورسز کوراجوری قصبے کے قریب باتھونی اور دلوگرا گاو¿ں کے درمیان مشکوک نقل و حرکت کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع موصول ہوئی۔
اطلاع کے فورا بعد سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جموں-راجوری-پونچھ شاہراہ پر ٹریفک بھی روک دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق شاہراہ کے آس پاس بارودی مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد بم ناکارہ کرنے والے ماہرین کو طلب کیا گیا۔