سمت بھارگو
راجوری//بدھ کی سہ پہر کھنڈلی کے مقام پر پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں مسافر کنٹر بس میں سوار 26 مسافر زخمی ہو گئے اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پیڑی سے راجوری کی طرف آرہی ایک کینٹر بس زیر نمبر JK11C 4637- مخالف سمت سے آنے والے ٹپر JK11C 4637- سے ٹکرا گئی۔تصادم کے فوراً بعد مسافر کنٹر بس سڑک پر الٹ گئی اور اس حادثے میں 26 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں مقامی لوگوں نے جی ایم سی ہسپتال راجوری منتقل کیا۔حکام نے بتایا کہ زخمیوں کا جی ایم سی راجوری میں علاج چل رہا ہے جہاں سبھی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔زخمیوں میں محمد رزاق (22) ولد نور حسین سکنہ ترکاسی، پرویز اختر (33) زوجہ محمد ریاض سکنہ کوٹ دھڑا، شازیہ کوثر (30) زوجہ محمد خالد،محمد خالد (38) ولد محمدرفیق سکنہ کوٹ دھڑا، زہرہ (7)دختر محمد خالد سکنہ کوٹ دھڑاا، واجد علی (20) ولد محمد بشیر سکنہ ریحان، صوبیہ کوثر (28) زوجہ نین شاہ،اختر بیگم (20) زوجہ محمد ریاض سکنہ ریحان، طالب حسین (60) ولد عالم دین سکنہ ریحان، صوفیہ بیگم (21) زوجہ محمد شاہد،مصباح ناز (5)دخترمحمد شاہد ،رفعت افسانہ زوجہ محمد خالق سکنہ سنکاری، کنیزہ بی (45) زوجہ محمد یوسف سکنہ باجی موڑ کالاکوٹ، امرت بیگم (35) زوجہ محمد صابر سکنہ کوٹ دھڑہ ،شازیہ بیگم (25) زوجہ محمد اکرم ،شہناز اختر ،پروین اختر (32) زوجہ عبدالغفور،موتیہ بیگم (32) زوجہ محمد اسلم ،مریم بیگم (35) زوجہ محمد رزاق سکنہ پیڑی، شمشیر احمدولد محمد مستان ،شازیہ کوثر زوجہ شمشیر احمد ،محمد رزاق زوجہ مکھن دین ،نذیر بیگم زوجہ وزیر احمد ، الفاز حسین (6) ولد محمد الطاف،روبیہ کوثر (25) زوجہ محمد بشیر اور نسرین اختر (24) زوجہ محمد محفوظ سکنہ ڈھنگری شامل ہیں۔پولیس نے کہا کہ پولیس اسٹیشن راجوری میں اس معاملے کا نوٹس لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ٹریفک پولیس نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور کو حادثے سے قبل 5 مسافروں کو اوور لوڈ کرنے پر جرمانہ کیا گیا اور ڈرائیور پر عدالتی چالان بھی کیا گیا ہے۔