راجوری //حکام نے راجوری بازار میں معائنہ کے دوران ساڑھے چار کلو پالی تھین لفافے برآمد کئے ۔اعلیٰ حکام کی ہدایت پرسٹیٹ پولوشن کنٹرول بور ڈ کی ایک ٹیم نے ڈیویژنل افسر موہن سنیہی کی قیادت میں پرانے بس اڈہ سے لیکر گوجر منڈی تک دوکانوں کا معائنہ کیا جس دوران ساڑھے چار کلو گرام پالی تھین لفافے ضبط کئے گئے ۔اس موقعہ پر دوکانداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ پالی تھین کا استعمال ترک کردیں کیونکہ اس سے ماحول پر برااثر پڑرہاہے ۔