سمت بھارگو
راجوری//سیکورٹی فورسز نے منگل کو راجوری اور ریاسی دونوں اضلاع کے متعدد دیہاتوں میں محاصرہ اور تلاشی آپریشنز کئے۔یہ کارروائیاں پورے خطے میں جاری ملی ٹینسی کے خلاف جاری کارروائیوں کا ایک حصہ تھیں جو یہاں موجودملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کے لیے چلائی جا رہی ہیں اور پچھلے دو مہینوں کے دوران ملی ٹینسی کے کئی واقعات بھی انجام دے چکے ہیں۔فوج، پولیس اور سی اے پی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے منگل کو ایریا ڈومینیشن لانگ رینج گشت، قیاس آرائی پر مبنی تلاشی کارروائیوں، سرپرائز ایم وی سی پی کے ساتھ یہ تلاشیاں کیں۔آخری اطلاعات ملنے تک بعض علاقوں میں آپریشن جاری تھا۔