سمت بھارگو
راجوری//راجوری اور ریاسی ضلع کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے بڑے پیمانے پر محاصرہ اور تلاشی آپریشن اتوار کو بھی جاری رہے۔انسداد دہشت گردی کی یہ کارروائیاں 9جون کو کنڈا موڑ، ریاسی میںیاتریوںکی بس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد شروع کی گئی تھیں جس میں سات مسافروں سمیت نو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ تینتالیس یاتری زخمی ہوئے تھے۔دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد بس سڑک کے کنارے کھائی میں گر گئی۔اس حملے کے فوراً بعد ایک بڑے مخالف آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے آپریشن کو مزید دو حصوں میں تقسیم کیا گیا جس میں راجوری ضلع کی سرحد سے متصل ریاسی کے مقام واقعہ اور ریاسی ضلع کے ان علاقوں میں آپریشن شامل ہیں جہاں حملہ ہوا تھا۔حکام نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں سے یہ آپریشن ریاسی اور راجوری ضلع کے دونوں علاقوں میں جاری ہیں، سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں، جن کی تعداد تین بتائی جاتی ہے، جو حملے میں ملوث تھے۔عہدیداروں نے بتایا کہ راجوری اور ریاسی ضلع کے دونوں علاقوں میں پولیس، ایس او جی، آرمی اور سی اے پی ایف کی مشترکہ ٹیموں کے ساتھ بڑے پیمانے پرمحاصرے و تلاشی آپریشن خاص طور پر گھنے جنگلات کے احاطہ اور بالائی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو یہ کارروائیاں ضلع ریاسی کے چھ سے زیادہ مقامات اور راجوری میں اتنی ہی تعداد میں کی گئیں۔قبل ازیں ریاسی میں جموں و کشمیر پولیس نے راجوری کے سندر بنی کے باندرائی کے رہنے والے حکم دین نامی ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس نے دہشت گردوں کو پناہ گاہ، کھانا فراہم کرنے کے معاملے میں مدد کی تھی اور انہیں حملے کے مقام تک پہنچنے کے لیے رہنمائی بھی کی تھی۔دوسری طرف، پولیس نے اتوار کو باندرائی ریاسی سے ایک اور شخص کو حراست میں لیا جس کا نام گرفتار دہشت گردی کے سہولت کار حکم دین سے پوچھ گچھ کے دوران سامنے آیا ہے۔اس حملے کا معاملہ پہلے ہی این آئی اے کو سونپ دیا گیا ہے۔