عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کپوارہ ضلع کے راجوارہندوارہ علاقے میں ایک مسجد کی سلیب سے گرکر ایک25سالہ نوجوان کرکٹر کی موت واقعہ ہوگئی ۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 25سالہ محمد سلیم ولد محمد یوسف مقامی مسجدکی سلیب سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ محمد سلیم مسجد کی سلیب پر پانی چھڑک رہا تھا ،جب وہ غلطی سے پھسل گیا اور سلیب سے نیچے گر گیا، اس کے سر پر شدید چوٹ آئی، رپورٹس کے مطابق اسے فوری طور پر میڈیکل کالج ہندوارہ منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ موت کی وجہ سر میں گہری چوٹ بنی ۔