سرینگر//جموں میں فوجی کیمپ پر ہوئے فدائین حملے کے سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے براہ راست ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی ویدسے فون پر بات کرکے حالات کی جانکاری حاصل کی۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے پولیس ڈائرکٹر جنرل ایس پی وید سے ٹیلیفون پربات کرکے جموں میں فوجی کیمپ پر ہوئے حملے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔پولیس ڈائرکٹر جنرل نے راج ناتھ سنگھ کو فوج کے کیمپ پر فدائن حملے سے متعلق معلومات سے آگاہ کیا اور صورت حال سے نمٹنے کے لئے کی جا رہی کارروائی کی تفصیلات بتائیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ اس سلسلے میں وزیر دفاع اور جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے اور وزارت حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ راجناتھ سنگھ نے پولیس ڈائرکٹر جنرل سے کہا ہے کہ مرکز صورت حال سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد دینے کے لئے تیار ہے۔ خیال رہے کہ جموں کے مضافاتی علاقے سنجوان علی الصباح ہوا ہے۔