جے پور// راجستھان کے ضلع ناگور کے سری بالاجی تھانہ علاقے میںایک کروزر اور ٹریلر کے درمیان خوفناک ٹکر میں دو بچوں اور آٹھ خواتین سمیت بارہ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس افسر لال چند مینا نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے یہ لوگ دیو درشن کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے کہ صبح سات بجے قومی شاہراہ نمبر 62 پر بائی پاس کے قریب ان کا کروزر سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گیا۔ حادثہ اتنا شدید اور خوفناک تھا کہ آٹھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔