نئی دہلی// قومی راجدھانی دہلی میں آج صبح تیز دھوپ ہوئی اور کم از کم درجہ حرارت 21 اعشاریہ 4ڈگری سلسیئس درج کیا گیا جو معمول سے 3 ڈگری زیادہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے کہا کہ '' صبح تیز دھوپ نکلی ۔ آج دن میں دیر گئے آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہیگا اور بارش کا کو ئی امکان نہیں ہے ۔''افسر نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریبا 38ڈگری سلسیئس رہیگا ۔کل کم ازکم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 32 اعشاریہ 9 اور 38ڈگری سلسیئس درج کیا گیا تھا۔یواین آئی