رائے بریلی// اترپردیش میں رائے بریلی کے اونچاہار میں واقع نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن این ٹی پی سی کے پلانٹ میں بوائیلر پائپ پھٹ جانے سے بھیانک ا?گ لگ گئی۔ اس حادثہ میں اب تک پندرہ افراد کی موت کی خبر ہے جبکہ ایک سو سے زیادہ مزدور جھلس گئے ہیں۔اس سلسلہ میں اے ڈی جی لا اینڈ ا?رڈر ا?نند کمار نے بتایا کہ ابھی تک ضلع انتظامیہ نے چار افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے جبکہ چالیس سے پچاس افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ جائے حادثہ ایس پی اور ڈی ایم پہنچ چکے ہیں۔ اے ڈی جی کے مطابق مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ادھر ماریشش دورے پر گئے وزیر اعلی یوگی ا?دتیہ ناتھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مالی امداد کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعلی نے چیف سکریٹری داخلہ کو امداد و راحت رسانی کے کاموں میں ہر ممکن مدد کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ڈی ایم سمیت سبھی سینئر افسران کو زخمیوں کے مکمل علاج کی ہدایت دی گئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ پیش ا?یا اس وقت پلانٹ میں تقریبا ڈیڑھ سو مزدور کام کررہے تھے۔ جس مقام پر یہ حادثہ پیش ا?یا ، وہاں پر پانچ سو میگا واٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔ اس سلسلہ میں رائے بریلی کے ڈی ایم سنجے کھتری کا کہنا ہے کہ این پی ٹی سی پلانٹ میں پریشر کی وجہ سے ایش پائپ پھٹنے سے یہ حادثہ رونما ہوا۔ اب تک سو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔