سرینگر//رائل سپرنگ گالف کورس سرینگر میں سالانہ کلب ٹورنامنٹس کا کلینڈر آج سے شروع ہوا۔ٹورنامنٹ میچ پلے فارمیٹ پر کھیلا جارہا ہے اور اس میں آر ایس جی سی کے ارکان اور اُن کے افراد خانہ حصہ لے سکتے ہیں۔یہ ٹورنامنٹ پانچ دنوں تک ناک آؤٹ بنیادوں پر کھیلا جائے گا اور اس میں26 میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل4 اگست2018 کو کھیلا جائے گا۔کلب کے معروف گالفر اس ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔