عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ایسوسی ایٹڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کشمیر (سی سی آئی کے) نے بدھ کو یہاں ہوٹل ریڈیسن راج باغ میں منعقدہ سی سی آئی کے ایگزیکٹو میٹنگ کے دوران ذیشان محی الدین کو اپنا ترجمان و میڈیا انچارج نامزد کیا۔ذیشان محی الدین نے کہا کہ کشمیر کا صنعتی شعبہ گزشتہ کئی برسوں سے مشکل وقت کا سامنا کر رہا ہے جسے ہر پلیٹ فارم پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ’ میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ اپنے اراکین کے مسائل بالخصوص اور ہمارے کاروباری برادری کے عمومی مسائل کو اعلیٰ حکام کے ساتھ لے جاؤں تاکہ تمام اقتصادی شعبوں کو زبردست فروغ حاصل ہو‘۔CCIK ایگزیکٹو میٹنگ کے دوران CCIK کے تمام ممبران موجود تھے جنہوں نے نئے نامزد ترجمان اور میڈیا انچارج کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔چیئرمین جے اینڈ کے ہوٹلیئرس کلب مشتاق چایا اور صدر سی سی آئی کے طارق غنی نے ذیشان محی الدین کو مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ مشتاق چایا اور طارق غنی نے کہا کہ ذیشان کی شراکت سے کاروباری برادری کی آواز کو تقویت ملے گی اور سی سی آئی کے کے نئے ترجمان اور میڈیا انچارج کو ان کی نئی ذمہ داریوں کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔