حیدر آباد(تلنگانہ) //خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے تلنگانہ کے خزانہ ، منصوبہ بندی ،سٹیٹ لاٹیز ، امور صارفین ، ناپ تول اور شہری رسدات کے وزیر اٹیلا راجندر کے ساتھ ملاقات کر کے تلنگانہ ریاست میں ای پی ڈی ایس نظام کی کامیاب عمل آوری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوںنے حیدر آباد میں کئی فیئر پرائس دکانوں کا دورہ کر کے اُن میں استعمال کی جارہی خود کار مشینوں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔چودھری ذوالفقار علی نے حیدر آباد میں عوامی تقسیم کاری محکمہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے تلنگانہ میں ای پی ڈی ایس نظام کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں ای پی ڈی ایس نظام اور اس کی عمل آوری میں درپیش چیلینجوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ذوالفقار علی کو بتایا گیا کہ تلنگانہ میں یہ نظام کامیابی کے ساتھ عملایا جارہا ہے۔ انہیں اس عمل میں آدھار کو جوڑنے کے بارے میں تفصیلات دی گئیں۔ وزیر موصوف کو سپلائی چین منیجمنٹ اور وی ٹی ایس کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔چودھری ذوالفقار کو بتایا گیا کہ اس ضمن میں دستاویزات اور ریکارڈ تیار کرنے کی ذمہ داری تحصیلداروں پر عائد کی گئی ہے۔ اُنہیں مزید بتایا گیا کہ محکمہ 10.13لاکھ نقلی کارڈ ردّ کئے ہیں۔میٹنگ میں وزیر کو جانکاری دی گئی کہ جس کسی صارف کے پاس ایک سے زیادہ کارڈ تھے ، اُس کو سرینڈر کے لئے تین ماہ کا وقت دیا گیا جس سے آدھار سیڈنگ 35 فیصد سے بڑھ کر 90 فیصد ہوگئی ۔ چودھری ذوالفقار علی کو بتایا گیا کہ ای اپی ڈی ایس کی عمل آوری سے تلنگانہ میں 16,544 میٹرک ٹن چاول اور 24,60,000لیٹر تیل خاکی کی بچت ہوئی ہے۔تلنگانہ ریاست میں پی ڈی ایس کی مؤ ثر عمل آوری کے لئے وہاں کی انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ اُنہوںنے تلنگانہ میں اس عمل کا مشاہدہ کیا ہے اور اس نظام کو ریاست جموں وکشمیر میں بھی عملایا جائے گا۔ذوالفقار نے کہا کہ جواب دہی او ر شفافیت جموں وکشمیر حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ریاستی سرکار اس کے لئے عہد بند ہے۔وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر کی حکومت خوراک ، سول سپلائز اور امور صارفین کا محکمہ بھی کیش لیس اقتصادیات کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیئر پرائس دکانوں میں پوائنٹ آف سیل مشینیں نصب کی جارہی ہے