ممبئی//جنوبی ممبئی میں واقع انڈرورلڈ ڈان داود ابراھیم کی تین اہم جائیدادیں بالآخرفروخت ہوگئی ہیں اور انہیں داودی بوہرہ کمےونٹی کے تحت سیفی برہانی اپلفٹ منٹ ٹرسٹ(ایس یوبی ٹی) نے خریدلیا ہے ۔اس کا باقاعدہ ٹرسٹ نے سرکاری طورپر اعلان کیا گیا ہے ،ان کے ایک ترجمان نے کہاکہ "جی ہاں ہم نے بولی لگائی اور نیلامی میں تین جائیدادیں حال ہوگئی ہیں جوکہ ٹرسٹ کے تعمیراتی منصوبے کی حدود میں واقع ہیں اور اب ہم ان جائیدادوں کے بارے میں رسمی چیزیں مکمل کرنی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ٹرسٹ کے احاطے میں جو جائیدادیں ہیں ان میںایک ریسٹورنٹ ہوٹل رونق افروز ،دہلی ذائقہ ،دومنزلہ شبنم گیسٹ ہاوس اور چھ چال نماعمارتیں ہیںجوکہ دھمر والا بلڈنگ میںواقع ہیں۔یہ جائیدادیں بھنڈی بازار کے مسلم اکثریتی علاقہ میں ایک کلومیٹر کے دائرہ میں واقع ہیںاور داوداور کاسکر خاندان کی ملکیت میں شامل ہیں۔ممبئی میں مارچ 1993کے بم دھماکوں کے بعد مفرور داود کی ان جائیدادوںکو حکومت نے قرق کرلیا اور دوسال سے ان کی نیلامی کی جارہی تھی اور اس بار انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ ایس بی یو ٹی کے ترجمان مذکورہ عمارتیں انتہائی خستہ حالت میں ہیں اور رہائش کے لائق نہیں ہیں اور ان میں مقیم مکے نوں کی حفاظت کے لیے انہیں ازسرنو تعمیراتی منصوبہ میں شامل کیا جارہا ہے اور اسی مقصد سے ہم نے نیلامی میں بولی لگائی اور جائیدادیں حاصل کرلی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیفیما ایکٹ 1976اور اسمگلر اور فارن ایکسچینج کے تحت ان جائیدادوںکی بولی لگائی گئی جس کے تحت ہوٹل 4.53کروڑ،شبنم گیسٹ ہاوس 3.کروڑاور ڈامر والا بلڈنگ کے چھ کمرے 3.53 کروڑروپے بولی لگی ہے اور انہیں فروخت کردیا گیا۔ان تینوں جائیدادوںکی مخصوص قیمت 3.95کروڑ روپے ہوتی ہے اور ایس بی یوٹی انہیں 11کروڑچھ لاکھ میں حاصل کیا ہے ۔یہ رقم سی فیما کو اداکرنی ہوگی اور چند ہفتوںمیں ایس بی یوٹی کو مل جائے گی۔