عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//دیہی انٹرپرینیورشپ اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام میںجے اینڈ کے گرامین بینک (JKGB) اور سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا نے نروال، جموں میں JKGB ہیڈ آفس میں باضابطہ طور پر ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ جے اینڈ کے گرامین بینک کے چیئرمین سنجے گپتانے ایم او یو پر دستخط کئے،اس موقعہ پر انیل کمار شرما، ڈپٹی جنرل منیجر، SIDBI اورظفر عقیل شاہ، جنرل منیجر، جے اینڈ کے گرامین بینک موجود تھے۔اس مفاہمت نامے کا مقصد MSMEs، جو کہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کے لیے قرض کے بہاؤ کو مضبوط بنانا ہے۔ SIDBI کے وسائل اور JKGB کی نچلی سطح تک رسائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، یہ تعاون دیہی صنعت کاروں کو بااختیار بنائے گا، مالی شمولیت کو بڑھا دے گا، اور خطے میں ترقی کے نئے مواقع کو کھولے گا۔ سنجے گپتا نے SIDBI کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “یہ مفاہمت نامے دیہی معیشتوں کو بہتر بنانے کے ہمارے مشن میں ایک سنگ میل ہے۔ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ SIDBI کے تعاون کے ساتھ، ہم آخری میل تک پہنچنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ کوئی بھی MSME پیچھے نہ رہ جائے۔ انیل کمار شرما، ڈی جی ایم، SIDBI، نے کہا کہ ہمارا مقصد MSMEs کے لیے کریڈٹ فلو کو مضبوط کرنا اور انہیں بہترین مالیاتی خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس مفاہمت نامے کے تحت، دونوں ادارے MSMEs کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے، جو مناسب مالیاتی حل، صلاحیت سازی کے پروگرام اور اسٹریٹجک سپورٹ پیش کریں گے۔