عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی// بھاجپا کارکنوں نے جموں وکشمیر کے دیہات اور گائوں کیلئے گوبر گیس سکیم کو شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس سکیم سے عام لوگوں کو فائدہ ملے گا ۔بھاجپا کے یوتھ پریزیڈنٹ مرتضیٰ مرزا نے گوبر گیس سکیم کو عملی طور پر جموں کشمیر کے گاوں دیہات میں لاگو کرنے سے دیہات میں بسنے والے لاکھوں افراد اس سکیم سے مستفید ہوں گے۔ ان کے ساتھ گاؤں کے کئی دیگر مکینوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اس سلسلے میں ایک ایجنسی نے سروے بھی مکمل کیا ہے لیکن ابھی تک اس سکیم کو عملی طور پر زمینی سطح پر لاگو نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گاوں دیہات میں بسنے والے لاکھوں لوگ مال مویشیوں سے جڑے ہوئے ہیں اور یہی ان کا ذریعہ معاش بھی ہے لہٰذا اگر اس سکیم کو صحیح معنوں میں جموں کشمیر کے گاوں دیہات میں لاگو کیا جائے اور سنجیدگی سے اس پر کام کیا جائے تو لاکھوں لوگ ایل پی جی گیس کے خرچے سے بچ جائیں گے اور اس کے ساتھ ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔ اس موقع پر مرتضیٰ مرزا اور دیگر کئی نوجوانوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد گوبر گیس سکیم کو شروع کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ جموں کشمیر کے گاوں دیہات میں بسنے والے غریب لوگ اس سکیم سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ اس طرح سے ان کی اقتصادی خوشحالی میں اضافہ ہو گا۔