کشواڑ//وزیر ا علی محبوبہ مفتی کی قیادت والی مخلوط سرکار ریاست کے دیہی علاقوں کو بااختیار بنانے کی وعد ہ بند ہے۔ان باتوں کا اظہار پی ڈی پی کے ایم ایل سی فردوس ٹاک نے کشتواڑ کے کئی دیہات بشمول ترہگام، وئیین، پوچھال، سنگرام بھاٹا، گیری نگر اور چیرہار میں متعددعوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان میٹنگوں کا مقصد عوام کو سرکار کی پالسیوں کی جانکاری دینا تھا۔اُنہوں نے وزیر اعلی کی جانب سے دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے اُٹھائے گئے تواریخی اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سے یقینی طور پر دیہاتوں کا طرز زندگی بدلے گا او راُنہیں شہری عالاقوں کے برابر سہولیات میسر ہونگے۔اُنہوںنے کہا کہ موجودہ سرکار کا ریاست کے ہر ایک دیہات کو بااختیار بنانے کا عزم ہے۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے ایم ایل سی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا،جنھوں نے انہیں یقین دلایا کہ وہ یہ مطالبات پارٹی کے سینئر زعماوں کے ساتھ اُٹھائیں گے۔انہوں نے پارٹی کارکنوںسے لوگوں کو ریاستی سرکار کی مختلف سکیموں سے باخبر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ ضلع کشتوار کے لئے کام کر رہے ہیں اور پارٹی کارکنوں سے استدعا کی کہ وہ پی ڈی پی کو مستحکم بنانے کے لئے کام کریں۔ ایم ایل سی کے ہمراہ ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر، ضلع جنرل سیکرٹری اشتیاق حُسین وازہ، زونل صدر ارشاد حُسین گیری و دیگران بھی تھے۔