عظمیٰ نیوز سروس
جموں//سابق قانون ساز اور سینئر بی جے پی لیڈردیویندر سنگھ رانانے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے ملاقات کی اور انہیں عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق رکن اسمبلی کو بات چیت کے دوران ان کی طرف سے پیش کردہ حقیقی مسائل اور مطالبات کے مناسب ازالے کا یقین دلایا۔اس دوران آل سکھ مینارٹی ایمپلائیز ایسوسی ایشن اور آل ایمپلائز جوائنٹ ایسوسی ایشن کشمیر (ایم) کے نمائندوں نے جگمیت کور بالی کی قیادت میںمنوج سنہا سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو ان کے حقیقی مسائل اور شکایات کے بروقت ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔ادھر پدم شری ڈاکٹر ایس پی ورما، صدر گاندھی گلوبل فیملی، جموں و کشمیر نے بھی راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے ملاقات کی۔ریاض بشیر ناز، ممبر ضلع ترقیاتی کونسل، پونچھ نے لیفٹیننٹ گورنر کو پونچھ ضلع کے مختلف ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔