بھدرواہ//پولیس چوکی کرارہ کی ایک ٹیم نے انچارج پولیس چوکی اے ایس آئی محمد شریف کی قیادت میں ایک مصدقہ اطلاع پر ضلع ڈوڈہ کی تحصیل چرالہ کے علاقہ بولیاں میں ناکے دوران بغیر رجسٹریشن نمبر ایک ٹریکٹر سرال سے تازہ دیودار کے 10سلیپر ضبط کئے جوکہ نیلم سنگھ ولد کلیان سنگھ سکنہ پماسہ لے جارہاتھا۔اسکے ساتھ دیگر دو اشخاص محمد انیس ولد محمد رمضان اور ریاض احمد ولد گل محمد سکنہ گوسٹی چرالہ بھی تھے۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن ٹھاٹھری میں کیس درج کردیاگیاہے اورسبھی ملزموں کوگرفتارکرکے سلیپروں سمیت ٹرالی بھی ضبط کرلی گئی ہے۔