دیش بھگت یاد گار کمیٹی کا جلیانوالہ باغ شہیدوں کو خراج

جموں //دیش بھگت یاد گار کمیٹی کی جانب سے ہفتہ کے روز یہاں ایک تقریب کا اہتما کیا گیا ،جس میں جلیانوالہ باغ قتل عام میں شہید ہونے والے لوگوں کو خراج ادا کیا گیا ۔اس سلسلہ میں تواریخی گورودوارہ گورو نانک دیو جی کمپلیکس چناد نگر ،جموں میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ،جس میں نامور مصنف اور پرچار ک سری امرتسرمہمان خصوصی تھے۔پروگرام میں کا مریڈ وں ، ٹریڈ یونین لیڈروں ،معزز شہریوں نے شرکت کرکے اپنا نقطہ و نگاہ پیش کیا۔اس موقعہ پر کراٹی میں متعدد میڈل جیتنے پر اونیت کور اور جسلین کور کو ایوارڈ دیا گیا۔کامریڈ سروپ سنگھ ،کامریڈ پریتم سنگھ ، کامریڈ اتم جیت سنگھ کو انسانیت کے لئے کام کرنے پر عزت افزائی کی گئی۔کمیٹی کے کنویئر کامریڈ سکھ دیو سنگھ نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے شہیدوں کو سلام پیش کی۔پروگرام میں شرکت کرنے والے لوگوں نے بھی نہتے لوگوںپر برطانوی فورسز کی جانب سے گولیاں چلانے کی مذمت کی۔ اس موقعہ پر خطاب کرنے اولوںمیںسکھ دیو سنگھ،جتیندر مہندر سنگھ ،کامریڈ بلکار سنگھ، سکھبیر سنگھ ، بابا چندا سنگھ،ڈاکٹر تارا سنگھ، روی سنگھ باہو، ایڈوکیٹ جے اے کاظمی، ایڈوکیٹ ایچ سی جلمیریا، راجندر سنگھ ،کامریڈ موہن لعل، ایس شو رتن سنگھ ، کامریڈ پریتم سنگھ ،کامریڈ سروپ سنگھ ،کامریڈ شو نندن سنگھ،کرن دیپ سنگھ ،کامریڈ گردھاری لعل بھی شامل تھے۔