سرینگر//اطلاعات کے مطابق پیر کو مغربی دہلی میں گولیاں چلنے کے ایک واقعہ کے بعد5مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں3کشمیر اور 2پنجاب کے شہری شامل ہیں۔
اطلاعات میں مزید بتایا گہ مسلح افراد اور پولیس کے مابین گولیوں کا تبادلہ دہلی کے شکر پورہ علاقے میں پیش آیا۔
دلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر سپیشل سیل پرمود سنگھ کے مطابق گولیاں چلنے کے واقعہ کے بعدپانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور ان کی تحویل سے اسلح اور قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا ہے۔
گرفتار شدگان میں سے بعض پر شبہ ہے کہ ان کا تعلق جنگجووں کے ساتھ ہے لیکن اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔