نئی دہلی// شراب کے بعد دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ قومی راجدھانی میں پٹرول 1.67 اور ڈیزل 7.10 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے ۔دہلی حکومت نے دونوں ایندھن پرویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ ) میں خاصا اضافہ کیا ہے . پٹرول پر وی اے ٹی 27 سے بڈھاکر 30 فیصد کیا گیا ہے . ڈیزل پر اسے 16.76 فیصد سے 30 فیصد کیا گیا ہے ۔وی اے ٹی میں اضافہ کر کے دارالحکومت میں ڈیزل کے دام بڑھ کر 69.29 روپے اور پٹرول 71.26 روپے فی لیٹر ہو گئے ۔ایندھن کی بڑھی قیمتیں فوری طور پریعنی منگل سے لاگو ہو گئی ہیں۔دہلی حکومت نے شراب پر بھی 70 فیصد کا ‘اسپیشل کورونا وائرس فیس’ لگا دی ہے۔ادھردہلی گڈس ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن نے راجدھانی میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اضافہ کو فوری طورپر واپس لیا جائے ۔دہلی حکومت نے ڈیزل پر ویٹ 16.75فیصد سے بڑھاکر 30فیصد کردیا ہے جس سے راجدھانی میں یہ ایندھن منگل سے 7.10روپے مہنگا ہوکر 69.29روپے فی لیٹر ہوگیا۔ ڈیزل کی قیمت اب ملک کے چار بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ہوگئی ہے ۔