دہشت گردی کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی : اردگان

 یواین آئی

استنبول// صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ جنوبی ترکیہ اور شمالی شام و عراق میں دہشتگردی کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔صدر اردوغان نے کابینہ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں اس بات کا اظہار کیا۔صدر نے کہا کہ ہماری کامیاب حکمت عملی نے دہشتگردی کی جڑ کو کاٹنا جاری رکھا ہوا ہے، ہماری فوج فضائی اور بری آپریشنز کے ذریعے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے، ہماری حدود میں پی کیکے کا خاتمہ عنقریب ہے،حکومت چالیس سال سے قوم پر مسلط اس دہشتگر دی کی لعنت سے نجات دلوانے کا عزم کیے ہوئے ہے۔دہشتگرد تنظیم کو للکارتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام و عراق میں دہشتگردی کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔