جنیوا// دہشت گردی کو انسانیت کے لئے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کے روز کہا کہ انسانی حقوق سے نمٹنے والی تنظیموں کو احساس ہونا چاہئے کہ دہشت گردی کو کبھی بھی جواز نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی اس کے مرتکب افراد اس کے متاثرین کے برابر ہیں۔ .ہیومن رائٹس کونسل کے 46 ویں اجلاس کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف جرم ہے اور بنیادی حقوق انسانی یعنی زندگی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دیرینہ شکار کے طور پر ، ہندوستان دہشت گردی کے خلاف عالمی کارروائی میں سب سے آگے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ میں دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لئے آٹھ نکاتی ایکشن پلان پیش کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا ، "ہم اپنے عملی منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے یو این ایس سی کے ممبروں اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔