عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو دھیرج گپتا(آئی اے ایس) کو جے اینڈ کے بورڈ آف پروفیشنل داخلہ امتحانات کے چیئرمین کے فرائض انجام دینے کا حکم دیا ہے۔جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشن ایکٹ، 2002 کے سیکشن 4 کے تحت دیئے گئے اختیارات کے استعمال میں، حکومت نے حکم دیا ہے کہ دھیرج گپتا، (آئی اے ایس) پرنسپل سکریٹری، محکمہ جنگلات و ماحولیات چیئرمین، بورڈ آف پروفیشنل داخلہ امتحانات کے فرائض، ان کے اپنے فرائض کے علاوہ، ایک عبوری انتظام کے طور پر، اگلے احکامات تک، راج کمار گوئل،، مالیاتی کمشنر کی جگہ پر انجام دیں گے۔