سرینگر//ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آرمی پبلک اسکول سرینگر کا دورہ کرکے طلبا وعملے کے ساتھ گفت وشنید کی۔فوجی وردی میںملبوس 36سالہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اعزازی لیفٹنٹ کرنل مہندر سنگھ دھونی نے سرینگر میں قائم آرمی پبلک اسکول میں طلبا اور عملے کیساتھ بات چیت کی اور ان کے ساتھ فوٹو بھی کھینچوائے۔ دھونی نے اس موقعہ پر تعلیم اور کھیل کی اہمیت وافادیت پر زور دیا ۔ وکٹ کیپر بلے باز ،جس کو 2011میں لیفٹنٹ کرنل کے اعزاز سے نوازا گیا تھا ، نے حد متارکہ پر فوجیوں کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔ فوجیوں کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہونے کے بعد فوج میں اپنی خدمات انجام دینے کی خواہش ظاہر کی۔