بختیار کاظمی
سرنکوٹ//سب ضلع سرنکوٹ کے دھندک تا مرہوٹ سڑک رابطہ دن کو منقطع ہو گیا۔بعد دو پہر علاقہ دھندک اور دریاے سرن کے پل پر ایک سامان سے لدا ٹرک سرنکوٹ سے مرہوٹ کی طرف جاتے ہوے اچانک پل پر پلٹ گیا جس سے دونوں اطراف سے آنے جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لگ بھگ تین سو سے زائد گاڑیاں درماندہ ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ محکمہ کو اس سے قبل بھی پل کی نوعیت کے تعلق سے آگاہ کیا گیا تھا لیکن محکمہ نے کوئی حاص توجہ نہیں دی جسکے نتیجے میں لوگوں کو لوہے کے تعمیر شدہ پل پر مٹی اور بولڈر ڈالنے پر مجبور ہوئے اور اب پل کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ مال سے لدھاٹرک پل پر پلٹ گیا جسکے نتیجے میں سینکڑوں لوگ درماندہ ہو رہے ہیں ۔ لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ بیس ہزار سے زاہد آبادی والے علاقوں کو سرنکوٹ سے جوڑنے والا یہ واحد پل ہےجو2014میں متعلقہ حکام نے تعمیر کیا تھا تین برس مذکورہ پل کی مرمت نہیں کی گئی، پل کے شیٹ اکھڑ چکے ہیں۔ انھوں ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پل کی جلد از جلد مرمت کروائی جائےتاکہ لوگوں کو ٹریفک آمدورفت میں پریشانی نہ ہو۔