سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع اننت ناگ کے فیروز احمد گنائی اور ضلع بڈگام کے نعیم احمد ملہ کے بھارت کے جسمانی طور پر ناخیز افراد کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کو یونین ٹریٹری کے لئے باعث افتخار قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ کھیلی جانے والی یک روزہ میچوں کی سیریز میں ان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ۔