عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں کام کررہی رضاکارتنظیم ہلال ہیلتھ کیئر سوسائٹی نے علاقہ چھاترو میں دو پسماندہ لڑکیوں کی شادیوں میں انکی مدد کے لیے 26ہزار روپے مالیت کی شادی کے لوازمات عطیہ کیے ۔اس فراخدلانہ تعاون کا مقصد جدوجہد کرنے والے خاندانوں پر مالی بوجھ کو کم کرنا اور مدد کی منتظر دلہنوں کو سامان مہیا کرنا ہے۔ رضاکار تنظیم ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لیے ہروقت پرعزم ہے اور غریب عوام کی مدد کیلئے صاحب ثروت افراد سے تعاون کرنے کی اپیل کرتی ہے۔