پلوامہ // آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ریاست جموںوکشمیر میںایسا ایک نظام ہے جہاں ہر ایک محکمہ کی جانب سے تعمیر شدہ سڑک پر دوسرے محکمہ کے لوگ نہیں چل سکتے ہیں۔ ریاست جموںوکشمیرکے ضلع پلوامہ تحصیل ترال کے موضع پنگلشی میںمحکمہ آبپاشی نے تقریباً 4دہائی قبل ایک نہر کی تعمیر کیلئے زمین حاصل کی، حالانکہ کافی عرصہ گُزرجانے کے باوجود بھی اس نہر کو قابل کار نہیں بنایاگیاہے۔ محکمہ نے نہر کے ساتھ ساتھ ایک سڑک بھی تعمیر کی ہے جو کہ قابل آمدو رفت بنائی گئی ہے۔ محکمہ آر اینڈ بی نے اب اس سڑک کی مرمت کرنے کا کام دردست لیا تھا تاکہ ملحقہ گوجر بستی کو بہتر سڑک رابطہ مہیا کیاجائے لیکن محکمہ آبپاشی نے ایسا کرنے کی محکمہ آر اینڈ بی کو اجازت نہیں دی ہے۔ جوکہ اس سڑک کی تعمیر پی ایم جی ایس وائی سکیم کے تحت کرنے کی خواہشمند تھی اب محکمہ آر اینڈ بی کسانوںسے سڑک کی تعمیر کے لئے نئے سرے سے زمین حاصل کررہا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق یہ طرز عمل کسی بھی صورت میںجائز نہیں ہے کیونکہ اگر ایک سڑک پہلے ہی موجود ہے تو دوسری سڑک تعمیر کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟