عظمیٰ نیوزسروس
جموں//بھارتیہ جنتاپارٹی کے قدرآوررہنمااورنگروٹہ اسمبلی حلقہ سے پارٹی اُمیدواردویندرسنگھ رانا نے ویروار کواپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرائے۔اس اہم موقع پر انوراگ ٹھاکر، سابق مرکزی وزیر اور وممبر پارلیمنٹ، ترون چگ، جگل کشور ممبر پارلیمنٹ اور مدن کوشک، ایم ایل اے اتراکھنڈ بھی شامل ہوئے اورپارٹی اُمیدوار کی حمایت میں لوگوں کاجوش اورولولہ بڑھایا۔دویندرسنگھ راناکی حمایت میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ ٹول پوسٹ نگروٹہ کے وسیع میدان میں جمع ہوئے اور پوراقصبہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے رنگ میں رنگاہوانظرآرہاتھا۔دویندر سنگھ راناجموں اپنی رہائش گاہ سے ایک طویل قافلے کے ساتھ نگروٹہ کیلئے نکل جہاں اُنہوں نے دوپہر کوریٹرننگ آفیسر کے دفترمیں اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرائے۔نامزدگی داخل کرنے کے بعد انوراگ ٹھاکر، سابق مرکزی وزیر اور وممبر پارلیمنٹ، ترون چگ، جگل کشور۔ ممبر پارلیمنٹ اور مدن کوشک، ایم ایل اے اتراکھنڈ نے ٹول پوسٹ نگروٹہ میں عوامی ریلی سے خطاب کیا۔