Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

دوکانوں پر نام کی تختی لگانے کامعاملہ سپریم کورٹ پہنچا

Towseef
Last updated: July 21, 2024 9:51 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

لکھنو//اتر پردیش میں کانوڑ یاترا کے راستے پر کھانے پینے کی دوکانوں سے لے کر ٹائروں کے پنکچر بنانے کی دکانوں تک کے باہر ’Name Plate‘ لگانے کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نامی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے عدالت میں اس معاملے کو چیلنج کرتے ہوئے ایک پٹیشن دائر کی ہے۔ عدالت نے اس پٹیشن کو قبول کرتے ہوئے پیر (22 جولائی) کو اس پرسماعت کرنے کیلئے کہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 جولائی کو سپریم کورٹ کے جسٹس ہرشی کیش رائے اور جسٹس ایس وی این بھٹی کی بنچ اس متنازعہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے بڑا فیصلہ دے سکتی ہے۔ ہفتہ (20 جولائی) کو سپریم کورٹ میں داخل کی گئی اس پٹیشن کی خاص بات یہ ہے کہ ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نامی این جی او نے یوگی حکومت کے ذریعے جاری دوکانوں پر نیم پلیٹ لگانے کے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہاں یہ بات بھی ملحوظ رہے کہ اتوار (21 جولائی) کو پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل حکومت نے جو آل پارٹی میٹنگ طلب کی تھی، اس میں بھی دوکانوں پر نیم پلیٹ کا یہ معاملہ اٹھا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی، عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ، سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی اور بائیں بازو کی پارٹیوں سمیت کئی دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے کانوڑ یاترا کے دوران یوگی حکومت کے ’نیم پلیٹس لگانے پر سوال اٹھایا ہے۔ آل پارٹی میٹنگ سے باہر آنے کے بعد این سی پی (اجیت پوار گروپ) کے رکن پارلیمنٹ پرفل پٹیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’نیم پلیٹ‘ کے حوالے سے اپنا فیصلہ واپس لے۔واضح رہے کہ کانوڑ یاترا کی روٹ پر دوکانوں پر مالکان یا دوکان چلانے والوں کے نام لکھنے کے یوگی حکومت کے حکم کی این ڈی اے کے اتحادی پارٹیوں نے بھی مخالفت شروع کر دی ہے۔
ان مخالفت کرنے والوں میں مرکزی وزیر چراغ پاسوان، جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی، راشٹریہ لوک دل کے سربراہ جینت چودھری اور این سی پی (اجیت پوار) کے پرفل پٹیل شامل ہیں۔جینت چودھری نے اتوار (21 جولائی) کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیم پلیٹ لگانے کے یوگی حکومت کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔ جینت چودھری نے کہا ہے کہ اس معاملے کو مذہب اور سیاست سے نہیں جوڑا جانا چاہئے کیونکہ کانوڑ لے جانے والے یا سیوادار (خدمت کرنے والے) کی کوئی شناخت نہیں ہوتی۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہے اگر سب اپنی دکانوں پر نام لکھ رہا ہے تو ’برگر کنگ‘ اور ’میکڈونلڈ‘ والے کیا لکھیں گے؟ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی پوچھا ہے کہ اس فیصلے کے بعد کیا اب کرتے پر بھی نام لکھوانا شروع کر دیں؟

مظفر نگرمیں اب ٹائر پنکچر کی دوکانوں پر بھی تختیاں نصب
عظمیٰ نیوز ڈیسک

مظفرنگر//یوگی حکومت کے حکم کے بعد اتر پردیش میں کانوڑ یاترا کے راستوں میں کھانے پینے کی دوکانوں پر ہی نہیں بلکہ اب ٹائر پنکچر کی دوکانوں پر بھی نام کی تختی لگائی جا رہی ہے۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ پولیس کی ہدایت پر لگائی ہے۔ دوکانداروں کے مطابق پولیس کی جانب سے اس بات کی سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی دوکانوں کے بورڈ پر اپنا نام اور موبائیل نمبر درج کریں۔رپورٹس کے مطابق ایک ٹائر پنکچر کی دکان کے مالک منّا سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ نام کی یہ تختی اس لیے لگائی گئی ہے کہ کیونکہ کل اور آج دو پولیس والے آئے اور کہا کہ دوکان کے بورڈ پر اپنا موبائل نمبر اور نام لکھ کر لگائو۔ ایک دیگر ٹائر پنکچر کی دوکان کے مالک سلیم کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً 25-26 سال سے سائیکل کے ٹائر بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ایک پولیس اہلکار آیا اور کہا کہ دوکان کے باہر ایک بورڈ لگاؤ اور اس پر اپنا فون نمبر بھی لکھو۔واضح رہے کہ حال ہی میں اتر پردیش کی یوگی حکومت نے کانوڑیوں کے تمام راستوں پر دکانداروں کے لیے اپنی دکانوں پر نام لکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام دکانوں اور ٹھیلوں پر اپنے نام لکھیں تاکہ کانوڑ یاتریوں کو معلوم ہو سکے کہ وہ کس دکان سے سامان خرید رہے ہیں۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ کے دفتر سے کہا گیا ہے کہ پورے اترپردیش میں کانوڑ راستوں پر کھانے پینے کی دکانوں پر نام کی پلیٹیں لگانی ہوں گی اور دکانوں پر مالک، آپریٹر کا نام اور شناخت لکھنی ہوگی۔ سی ایم او کے مطابق یہ فیصلہ کانوڑیوں کے عقیدے کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ حلال سرٹیفیکیشن کے ساتھ مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کیے جانے کا حکم دیاگیا ہے۔ اسی طرح کا حکم ہری دوار میں بھی کانوڑ یاتریوں کے راستے پر دکانداروں کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اجین میونسپل کارپوریشن نے بھی سنیچر (20 جولائی) کو دکان مالکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کے باہر اپنے نام اور موبائل نمبر والے بورڈ لگائیں۔ اجین میٔر کے مطابق اس حکم کا مقصد سیکورٹی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے اور اس کا مقصد مسلمان دکانداروں کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گورنمنٹ پرائمری سکول اپر سیداں پھاگلہ کی عمارت کھنڈر میں تبدیل بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ،والدین پریشانی میںمبتلا
پیر پنچال
پونچھ کے ساوجیاں گگریاں علاقوں میں تلاشی مہم سرحدپار رابطے کا شبہ ،مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے،1گرفتار
پیر پنچال
راجوری لائن آف کنٹرول پر دہشت گرد مخالف آپریشن دوسرے روز بھی جاری بارات گلہ کیری میں دراندازی کی کوشش ناکام، حساس علاقوں میں سرچ آپریشن تیز
پیر پنچال
نوشہرہ کے سیری بلاک میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا مقامی لوگوں نے گرڈ اسٹیشن کی منظوری کا مطالبہ دہرایا
پیر پنچال

Related

برصغیر

پی ایم مودی کا پاکستان کو واضح پیغام | ہندوستانی خون بہانے کیلئے نہیں جو بھی ہمت کرے گا اسے سزا دی جائے گی: امیت شاہ

June 16, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ایران میں کشمیری طلباء کی حفاظت کے حوالے سے وزیر خارجہ سے عمر عبداللہ کی بات چیت

June 15, 2025
برصغیرتازہ ترین

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا لیہہ کا تین روزہ دورہ، ترقیاتی سرگرمیوں کا لیا جائزہ

June 15, 2025
برصغیر

جموں و کشمیر میں اضافہ نہیں | ملک میں 7400 سرگرم کیس

June 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?