سرینگر//دون انٹرنیشنل سکول سرینگر کے دو طلباء سکیٹروں کو 12ویں جونیئر نیشنل رول بال چمپئن شپ2018کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ دونوں طلباء نے جموں میں29مئی کو ایم اے سٹیڈیم ہوئی سلیکشن میں حصہ لیا تھا جبکہ جموںوکشمیر سپورٹس کونسل نے 30مئی کو سکریننگ کی تھی۔اس دوران دون انٹرنیشنل کے 10ویں جماعت کے انعام الشوکت اور شیخ عبیداللہ ہنومان گڑھ راجستھان میں منعقد ہونے والی12ویں جونیئر نیشنل رول بال چمپئن شپ کیلئے منتخب ہوگئے۔ دون انٹرنیشنل سکول کے چیئرمین شوکت احمد خان نے دونوں طلباء اور کوش ایم اشرف ڈیجو کو مبارکباد پیش کی اور دونوں طلباء کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔