بانڈی پورہ//بانڈی پورہ ضلع کے مرکنڈل سمبل میں 17برس کی لڑکی بجلی کی تارچھوجانے سے لقمہ اجل بن گئی۔ بتایا جاتا ہے اتوار کی صبح سایمہ رشید دختر عبدالرشید زندہ بجلی تار سے حادثاتی طور پر چھو گئی اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچائی گئی لیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔ قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد وارثین کولاش تجہیز وتکفین کے لیے حوالے کی گئی۔