جے پور// دوسری بین الاقوامی ہندوستانی ثقافتی کانفرنس 13 جون سے آسٹریلیا میں منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس کے کنوینر ہیم جیت مالو نے بتایا کہ ''ہندوستانی زبان اور ثقافت کاسنگم" اور ہندی فخر کام "آسٹریلیا کی مشترکہ سرپرستی میں سڈنی شہر میں منعقدہونے والی 12 روزہ کانفرنس میں ہندوستان سے نو رکنی وفد حصہ لے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وفد میں اطلاعات ورابطہ عامہ کے محکمہ کے ڈاکٹر امر سنگھ راٹھور، ویناگروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیم جیت مالو، چینل انڈیا کے مدیر کمیش جین سمیت کئی صحافی شامل ہوں گے ۔ ثقافتی کانفرنس کے صدر ڈاکٹر امر سنگھ راٹھور نے بتایا کہ تنظیم کا بنیادی مقصد ثقافتی دورے کے ذریعہ دوسرے ممالک کی ثقافتی، ادبی اور موسیقی کی روایات اور ورثے کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کے ساتھ ہی اس کا علم حاصل کرنا ہے ۔کانفرنس کے ذریعے اپنے ملک کی ثقافت اور روایات کو دوسرے ممالک کی ثقافت اور روایات کے ساتھ ہم آہنگ کرکے نشر کرنے اور سمجھنے اور وہاں کی وراثت کو دیکھنے کی کوشش کرنا ہے ۔اس میں ہندوستان کے فن، ثقافت اور مختلف نمائشوں کا انعقاد شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کے دوران اس ملک کے ادیبوں، موسیقاروں، مصنفین، مصوروں اور موسیقی کے شائقین سے ملاقات کر کے ثقافتی بات چیت کے ذریعے خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا۔یواین آئی