Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

دوسروں کوکیوں کہتےہووہ، جو خود کرتے نہیں؟ فکر انگیز

Mir Ajaz
Last updated: February 23, 2023 12:31 am
Mir Ajaz
Share
10 Min Read
SHARE

 شگفتہ حسن

آج صبح فجر پڑھ کر میں چائے کا کپ لے کے اپنی آپی کے سامنے بیٹھی۔ وہ قرآن پاک پڑھتے وقت اکثر روتی ہے۔ آج بھی وہ قرآن پڑھتے وقت بلند آواز میں رونے لگی۔ یہ آپ کون سی آیت پڑھ رہی ہیں آپی؟ میں پوچھے بنا رہ نہ سکی۔ آپی نے ایک دم قرآن سے نظریں ہٹا کر اشک بار آنکھوں سے میری طرف دیکھا اور آہستہ بولی سورہ فاطر آیت ۷۔
نور! جانتی ہو اللہ نے بذریعہ قرآن ہم پر کتنی زمہ داریاں عائد کی ہیں، اگر ہم ایک دفعہ غور کریں گے کہ قرآن ہم سے کیا کہہ رہا ہے تو ہمیں اپنے سارے خساروں پر بہتے دیر نہیں لگے گی۔ نور مجھے آج بھی وہ وقت یاد ہے جب میں پوری طرح سے خسارے میں تھی۔ مجھے جب بھی وہ وقت یاد آتا ہے تو میری روح لرزہ بر اندام ہوتی ہے اور رواں رواں کانپ اٹھتا ہے۔
ایک بات پوچھوں آپی جی ؟ہاں پوچھو! آپ کب خسارے میں تھیں، آپ تو لوگوں کو برائیوں سے روکتی تھیں، نیکی کا سبق دیتی تھیں، اصلاح، رہنمائی و تربیت کا درس دیتی تھیں؟
میں دوسروں کو برائیوں سے روکتی ضرور تھی نور، لیکن خود بُرائیوں میں ملوث تھی۔ میں لوگوں کو نیکیوں کا حکم ضرور دیتی تھی لیکن خود وہ نیکیاں نہیں کر پا رہی تھی۔ میں دوسروں کو اصلاح، رہنمائی و تربیت کا درس دیتی ضرور تھی لیکن خود اپنی تربیت و اصلاح سے غافل تھی۔ جب میں دعوت و تبلیغ کا فریضہ انجام دے رہی تھی نور، تب میں خود بے عمل رہا کرتی تھی۔ مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے جب قرآن مجید کی دو آیتوں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احادیث مبارکہ نے میری روح کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
آپی وہ کون سی آیات ہیں؟
پہلی آیت سور بقرہ کی ہے، جس میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’کیا تم لوگوں کو نیکی کی تلقین کرتے ہو اور اپنے کو بھول جاتے ہو، حالانکہ تم اللہ کی کتاب بھی پڑھتے ہو، تو کیا تم سوچتے نہیں۔‘‘ (البقرہ:۴۴)دوسری آیت سورہ صف کی ہے ،جس میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’تم وہ بات کیوں کہتے ہو جو خود کرتے نہیں ہو۔‘‘ (الصف:۲)اور یہ وہ احادیث ہیں جسے پڑھ کر میری روح کانپ اٹھی تھی۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ میں نے معراج کی شب میں کچھ لوگوں کو دیکھا کہ ان کے ہونٹ آگ کی قینچیوں سے کاٹے جا رہے تھے۔ میں نے جبرئیل علیہ السلام سے پوچھا یہ کون لوگ ہیں؟ جبرئیل علیہ السلام نے کہا ’’ یہ آپؐ کی امت کے مقررین ہیں، یہ لوگوں کو نیکی اور تقویٰ کی تلقین کرتے تھے اور خود کو بھولے ہوئے تھے۔‘‘ (مشکوٰۃ)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کے روز ایک آدمی لایا جائے گا اور اسے آگ میں پھینک دیا جائے گا، اس کی انتڑیاں اس آگ میں باہر نکل پڑیں گی۔ پھر وہ آدمی ان انتڑيوں کو اس طرح لیے لیے پھرے گا، جس طرح گدھا اپنی چکی میں پھرتا ہے۔ یہ دیکھ کر دوسرے جہنمی لوگ اس کے پاس جمع ہوں گے اور پوچھیں گے ،اے فلاں! یہ تمہارا کیا حال ہے؟ کیا تم دنیا میں ہمیں نیکیوں کی تلقین نہیں کرتے تھے؟ اور بُرائیوں سے نہیں روکتے تھے؟ (ایسے نیکی کے کام کرنے کے باوجود تم یہاں کیسے آگئے؟) وہ آدمی کہے گا، میںتمہیں تو نیکیوں کا سبق دیتا تھا لیکن خود نیکی کے قریب بھی نہ جاتا تھا،تمہیں تو برائیوں سے روکتا تھا لیکن خود برائیوں پر عمل کرتا تھا۔‘‘
نور! اب جب بھی میں تلاوت قرآن کرتی ہوں تو مجھے وہ وقت یاد آتا ہے، جب میں اپنے آپ کو بھول بیٹھی تھی اور دوسروں کو ہمیشہ اچھائی کی تلقین کرتی رہتی تھی۔ جب میں لوگوں کو نیکی کا حکم دیتی تھی،بُرائیوں سے روکتی تھی اور دعوت و تبلیغ کا کام کرتی تھی، تب میں خود اس پر عمل نہیں کرتی تھی۔ میں نماز اور قرآن سے لاتعلق تھی۔ میں نے قرآن کو اپنی الماری میں رکھا ہوا تھا۔ کبھی اس کو پڑھنے کے لئے نہیں اٹھایا تھا، جس کی وجہ سے اس پر دھول مٹی جمی ہوتی تھی۔ وہ وقت یاد آتا ہے تو میری روح کانپ اٹھتی ہے۔ میری آنکھیں تر ہوجاتی ہیں اور شرم سے ڈوب مرنے کا جی چاہتا ہے۔ میں نے خود کو کہیں کھو دیا تھا، لیکن میں اب اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے دین کا صحیح فہم اور گہری سوجھ بوجھ عطا فرمائی۔ قرآن کی ان آیتوں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ نے میرے دل پر اثر کر دیا اور میرے اندر ایک چنگاری روشن کر دی۔ شکر الحمد اللہ! ان آیتوں نے مجھے وقت رہتے یہ بات سمجھا دی کہ میں کیسے خسارے کی طرف جا رہی ہوں اور مجھے اس بات کا احساس دلایا کہ دوسروں کو اچھائی کی طرف آنے کی دعوت دینے سے پہلے انسان کو وہ اچھائی اپنے اندر اُتارنی پڑتی ہے۔
موجودہ دور کی ایک کڑوی سچائی یہ ہے کہ ہم میں سے ایک طبقہ دوسروں کو تو نصیحت کرتا ہے لیکن خود اپنے آپ کو نہیں دیکھتا۔ اس طبقے کے لوگ اکثر دوسروں کی اصلاح، رہنمائی و تربیت پر زیادہ توجہ دیتے ہیں لیکن خود اپنے آپ پر اور اپنے اہل خانہ پر توجہ نہیں دیتے۔ اس طبقہ کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ لوگ اور ان کے بچے تربیت و رہنمائی حاصل کریں۔ ایک اعتبار سے یہ کوشش قابل تعریف ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ عمل صدقہ جاریہ بھی ہے لیکن یہاں پر رہنمائی اور دعوت و تبلیغ کا فریضہ انجام دینے والے طبقے کی
ذمہ داری ختم نہیں ہوجاتی۔ انہیں صرف دوسرے لوگوں اور ان کے بچوں کی اصلاح و رہنمائی کی فکر میں نہیں لگ جانا ہے بلکہ دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی اصلاح و رہنمائی کی فکر بھی کرنی چاہیے۔ اگر ہم یہ کوشش کرتے رہیںکہ دوسرے لوگ اور ان کے بچے نیک اور دیندار بن جائے اور صرف دوسروں کی فکر میں لگے رہے تو یقیناً ہم دنیا میں بھی نا کام رہیں گے اور آخرت میں بھی۔ اللہ تعالیٰ سورہ تحریم کی آیت نمبر ۶ میں فرماتے ہیں: ’’اے لوگو! جو ایمان لائے ہو! ! بچاؤ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے، جس پر نہایت تندوخو اور سخت گیر فرشتے مقرر ہوں گے جو کبھی اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم بھی انہیں دیا جاتا ہے اسے بجا لاتے ہیں۔‘‘
ہم مسلمان اور بہترین امت ہیں، ہم اللہ پر کامل ایمان رکھتے ہیں، برائیوں سے روکنے، بھلائی کا حکم دینے اور دعوت دین کا عہد رکھنے والے گروہ ہیں۔ اس لیے ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم پہلے اپنے آپ کو نیکی کا حکم دے۔ خود کو برائیوں سے روکے، اپنی اصلاح حال کی فکر کریں اور پوری طرح دین پر چلیں۔ ہماری انفرادی زندگی، خانگی تعلقات، سماجی معاملات اور سیاسی اور ملکی سرگرمیاں سب کچھ دین کے مطابق ہوں۔ ہمارا کردار، ہمارے اخلاق، ہمارے تعلقات و معاملات سب کچھ لوگوں کے لیے نمونہ بنیں۔ جب ہم دین پر پوری طرح عمل پیرا ہو کر دعوت دین دوسروں کے سامنے پیش کریں گے تو یقیناً ہماری بات میں بھی اثر ہوگا اور لوگوں کے دلوں پر بھی اُس کا اثر پڑے گا۔ ورنہ اگر ہم صرف اپنی اصلاح و تربیت سے غافل ہوکر دوسروں کی تربیت و اصلاح کی فکر کریں گے تو ہماری یہ بے عملی اس نصیحت کو بے وزن اور بے اثر کرتی رہے گی اور آخرت میں ہمیں انتہائی عبرت ناک سزا بھگتنا پڑے گی اور ہم دنیا و آخرت دونوں جہانوں میں ذلیل و رسوا کیے جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی، اپنے اہل خانہ کی، اپنے پڑوسیوں اور اپنے محلے والوں کی بھی اصلاح و نصیحت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Shagufta_hassan1236

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سالانہ امرناتھ یاترا: یاتریوں کے لئے قریب 125 لنگر قائم کئے جائیں گے
تازہ ترین
بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں گرمی کی لہر: محکمہ تعلیم نے گائیڈ لائنز جاری کیں
تازہ ترین
عمر عبداللہ نے پی ڈی ڈی اور ایچ اینڈ یو ڈی ڈی کی جائزہ میٹنگوں کی صدارت کی
تازہ ترین

Related

کالمگوشہ خواتین

ماں کی گود بچّےکی پہلی درسگاہ! | معاشرے کی تعمیر میں ماں کا رول اہم غور طلب

June 11, 2025
گوشہ خواتین

نوجوان نسل کو صحیح راستے پر لانا معاشرےکی ذمہ داری نالۂ فریاد

June 11, 2025
کالمگوشہ خواتین

لڑکیاں ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں! | بیٹیوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں کی حوصلہ افزائی کریں فکرو ادراک

June 11, 2025
گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?