عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر/آڑوپہلگام میں 28 سے 30 ستمبر 2023 تک منعقدہ دوسرے یو ٹی ہوگام ٹورنامنٹ کے دوران ایتھلیٹ ازم اور جذبے کا پُرجوش تماشا دیکھا گیا۔ انٹرنیشنل ٹائیگرز مارشل آرٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ میں مختلف اضلاع سے 50 شرکاء نے شرکت کی جنہوں نے چیلنجنگ سرگرمیوں کے سلسلے میں اپنی طاقت، چستی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ۔جس میں رکاوٹوں سے بچنا، ٹگ آف وار، زپ لائننگ، ٹائر کھینچنا، دریا عبور کرنا، اور جال عبور کرنا شامل ہیں۔
ان سرگرمیوں کے دوران نہ صرف شرکاء کی جسمانی صلاحیتوں کو جانچا بلکہ تعاون اور حکمت عملی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اس ٹورنامنٹ نے شرکاء کے درمیان دوستی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے، ہوگام کے امیر ورثے اور خطے میں اس کی اہمیت کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کیا۔انڈین ہوگام فیڈریشن کے صدر پرویز خان نے ایونٹ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’دوسرے یو ٹی ہوگام ٹورنامنٹ نے واقعی ہمارے کھلاڑیوں کے درمیان کھیل اور اتحاد کے جذبے کی مثال ہے‘‘۔ہوگام ایک کھیل کے طور پر جو طاقت، برداشت اور روایت کو مجسم کرتا ہے۔انٹرنیشنل ٹائیگرز مارشل آرٹس آرگنائزیشن اور تمام شرکاء نے دوسرے ہوگام ٹورنامنٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اسپانسرز، رضاکاروں اور مقامی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔