یواین آئی
سڈنی/آسٹریلیا نے سری لنکا کے دورے کے لیے کوپر کونولی اور نیتھن میک سوینی کو ٹیم میں واپس بلا یا ہے اور سیم کونسٹاس اور بیو ویبسٹر کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے ۔آسٹریلوی سلیکٹرز نے دورہ سری لنکا کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ ٹیم کے باقاعدہ کپتان پیٹ کمنز اپنے دوسرے بچے کی پیدائش اور ٹخنے کی چوٹ کے علاج کے لیے گھر پر ہی رہیں گے ۔ ان کی جگہ اسٹیون اسمتھ کو کپتان بنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ لیفٹ آرم اسپنر میٹ کوہنیمن اور آف اسپنر ٹوڈ مرفی اور نیتھن لیون اسپنر بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے ۔آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی نے کہا کہ کھلاڑی مختلف حالات کا سامنا کر سکتے ہیں، سری لنکا کا دورہ چیلنجنگ اور دلچسپ بھی ہے ۔ یہ ٹیم کس قسم کی وکٹوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا، “ہم ان ٹیم کے اراکین کے لیے آئندہ کے مواقع کو لے کر پرجوش ہیں، جو اپنے ٹیسٹ کیریئر کے آغاز میں ہیں، تاکہ وہ برصغیر کے حالات میں اپنے کھیل کو آگے بڑھاسکیں، جہاں آنے والے برسوں میں ہمارے پاس کئی اہم دورے ہیں۔”سری لنکا کے دورے کے لیے آسٹریلوی ٹیم اس طرح ہے :- اسٹیون اسمتھ، شان ایبٹ، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کوپر کونولی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، ناتھن میک سوینی، ٹوڈ مرفی، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر۔