عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
ممبئی// ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان جولائی میں کھیلی جانے والی پانچ ٹی -20 سیریز کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کمان شبھمن گل کو دے دی گئی ہے ۔سلیکٹرز نے پیر کو زمبابوے کے دورے کے لیے شبمن گل کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔آل راؤنڈر ابھیشیک شرما اور نتیش ریڈی کو بھی پہلی بار ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ریان پراگ کو بھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں شاندار کارکردگی کا صلہ ملا ہے ۔ جبکہ خلیل احمد کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 6 جولائی، دوسرا میچ 7 جولائی، تیسرا میچ 13 جولائی، چوتھا میچ 14 جولائی اور سیریز کا آخری میچ 16 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج اس دورے میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔