Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
مضامین

دورِ جہالت اورحا لت ِ حاضرہ لمحۂ فکریہ

Mir Ajaz
Last updated: March 22, 2023 1:27 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

غازی عرفان خان

اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات کا لقب دیا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالی نے انسان کی رہنمائی کے لیے وقتاً فوقتاً پیغمبر بھی بھیجے، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ آج انسان وہ ساری تعلیمات بھول چکا ہے اور خصوصی طور پر انسانیت کی سطح سے گر چکا ہے۔حال ہی میں ضلع بڈگام میں جو واقعہ پیش آیا، اس نے پوری دنیا کو چونکا دیا، وہ محض ایک بیٹی یا لڑکی کا قتل نہیں بلکہ پوری انسانیت کا قتل تھا۔
اللہ تعالی کا ارشاد ہے:’’جس نے کسی انسان کو خُون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا، اس نے گویا تمام انسانون کو قتل کردیا۔‘‘ (سورۃ المائدہ آیت 32)۔چونکہ بیٹی اللہ کی رحمت عظمت اور اللہ کی طرف سے ایک نعمت ہے ،وہی آئے روز اس کے ساتھ زیادتی ،ناانصافی کے واقعات پیش آتے ہیں بلکہ ہم یوں کہیں گے کہ ہم نے دور ِجہالت کو بھی مات دے دی۔ اگر دورِ جہالت میں بیٹی کو زندہ درگور کیا جاتا تھا لیکن آج بیٹی کو زندہ جلایا جاتا ہے، کئی حصوں میں کاٹ دیا جاتا ہے،اور زیادتی کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں دہلی کے ایک عاشق نے اپنی ہی محبوبہ کا قتل کیا اور بعد میں اس کے جسم کے کئی ٹکڑے کر کے فرج میں رکھ دیئے تھے۔اپنی اس وادی میں سویہ بگ علاقے میںپیش آنا واقعہ بھی انتہائی بہیمانہ تھا۔جس بےدردی اور بے رحمی کے ساتھ ہماری ایک بیٹی،ایک بہن کا قتل کیا گیا ،وہ دل دہلا دینے والا تھا۔ اس کے ایک دودن بعد ہی نوب بازار سرینگر کے ایک جوان سال شادی شدہ شخص کی قتل کی واردات بھی سامنے آگئی ۔آئے دن نہ جانے کتنے ہی اسی طرح کے واقعات رونما ہورہے ہوں،اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ آخر اس کا ذمہ دار کون ہے؟کیا انسان اب اتنا گر چکا ہے کہ اسے دوسرے انسان کی زندگی کی قدر و قیمت نظر ہی نہیں آتی۔صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کس حد تک انسان ،انسانیت سے دور ہوچکا ہے،اس کی ایک وجہ ہماری اخلاقی گراوٹ بھی ہے۔
اسلام نے عورت کو ایک مقام عطا کیا ہے۔ ہمارے پیارے نبی ؐ نےعورت وہ مقام دیا کہ اگر یہ بیوی ہے تو دنیا کی سب سے قیمتی دولت ہے۔ اگر ماں ہے تو فرمایا، اس کے قدموں کے نیچے جنت ہے ۔ بہن یا بیٹی ہے تو جہنم کی راہ میں دیوار ہے۔لیکن افسوس ہے کہ آج ہم لوگ عورت کو بوجھ سمجھتے ہیں اور ہماری وجہ سے زیادتی کا شکار ہوتی ہیں۔بد نظری اور جہیز کی لالچ سے ہم نے کئی معصوموں کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا ہے۔دورِ جہالت میں معاشرتی و اخلاقی بیماری، تعلیم و تربیت کا فقدان تھا، ظلمت وجہالت عروج پر تھی، شائد ہم اُسی دور کو جنم دے رہے ہیں۔
[email protected]

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

مضامین

کتاب:’’سائنسی جنگل کہانی‘‘کا مطالعہ ادب َاطفال

May 10, 2025
مضامین

بعد مرنے کے میرے گھر سے یہ سامان نکلا طنزومزاح

May 10, 2025
مضامین

مہجورؔ۔ انقلابی اور ولولہ انگیز شاعر شخصیات

May 10, 2025
مضامین

! …..خُدا بندے سے خود پوچھے حق نوائی

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?