Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

دورانِ حمل خواتین تکلیف دہ پریشانیاں اور مشقتیں فکر انگیز

Towseef
Last updated: July 17, 2024 9:57 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

رضی اللہ قاسمی

حمل ٹھہرتے ہی عورت پر مصیبتوں کا انبار شروع ہوجاتا ہے اور نو مہینے عورت پر ایسے گزرتے ہیں کہ بس اس کی مصیبتیں اور تکلیفیں اللہ ہی جان سکتا ہے،اس کی تکلیفوں کو سنتے ہی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، اور دل لرز جاتا ہے، کیونکہ اللہ نے عورت کو صنفِ نازک بنایا ہے، وہ ہلکی سی ہلکی مصیبت اور پریشانی کو بہت بڑی سمجھتی ہے، تکلیف اور مصیبت پر اس سے صبر نہیں ہوپاتا، لیکن وہ اپنی اولاد کی خاطر ہر طرح کی مصیبتیں اور پریشانیاں جھیلنے کے لئے تیار رہتی ہے، اِس تعلق سے اس کو جو بھی پریشانی لاحق ہوتی ہے اس کو وہ بالکل اہمیت نہیں دیتی، بس ذہن میں یہی ہوتا ہے کہ ہونے والی اولاد صحیح سالم رہے اور اس کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔
حمل ٹہرتے ہی وہ اپنے بچہ کی کیئر شروع کردیتی ہے، وہ چیزیں جو اس کو بہت پسند ہوتی ہیں،جن کے بغیر وہ نہیں رہ سکتی، لیکن وہ اِس مدت میں ان چیزوں سے بھی پرہیز کرنے لگتی ہے، یہی سوچ کر کہ اس کے پیٹ میں
جو بچہ ہے اس کو کوئی تکلیف نہ پہنچ جائے، جن جن چیزون سے ڈاکٹر منع کردیتا ہے وہ بیچاری ان چیزوں کو کھانا تو دور کی بات ہے ہاتھ تک لگانا بھی نہیں پسند کرتی ، ایسی ہی چیزوں کو وہ استعمال کرتی ہے جو اسکے بچہ کے موافق ہوں۔
جوں جوں مہینے گزرتے جاتے ہیں مصیبتوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے پیٹ کا وزن بڑھتا جاتا ہے، چلنا بھی دشوار ہونے لگتا ہے، کھانا بھی اچھا نہیں لگتا، اچھے سے سو بھی نہیں پاتی، کہیں جا بھی نہیں سکتی، کبھی شدید بخار ، سر درد، سر چکرانا شروع ہوجاتا ہے،بار بار الٹی بھی ہوتی رہتی، جی مالش ہوتا رہتا، کبھی پیٹ میں درد کبھی سر میں درد ، غصہ بھی بہت آتا ہے ، لیکن بیچاری وہ صبر کرتی ہے،ایسی حالت میں کسی کو گوشت پسند نہیں ہوتا تو کسی کو مچھلی کے نام سے ہی متلی آنے لگتی ہے، کوئی کھٹا نہیں کھا سکتی، تو کسی کے لیے میٹھا کھانا بھی دشوار ہوتا ہے۔ خوراک کے معاملے میں محدود آپشنز کی وجہ سے یہ عورت غذائیت کی کمی کا شکار ہو جاتی ہے اور یہ سب خون کی کمی اور بچے کی نشوونما میں سست رفتاری کا سبب بن جاتا ہے ۔
الغرض دورانِ حمل کی مصیبتوں اور تکلیفوں کو تحریر میں نہیں لایا جاسکتا ، وہ عورت ہی سمجھ سکتی ہے، نو مہینے یہی حالت رہتی ہے، پھر جب پیدائش کا وقت ہوتا ہے تو اللہ اکبر کتنی زیادہ تکلیف ہوتی ہے، اس وقت عورت اپنی زندگی اور موت سے کھیل رہی ہوتی ہے، پیدائش کے وقت اگر تھوڑی تکلیف اور بڑھ جائے تو عورت بچ ہی نہیں سکتی، نہ جانے کتنی عورتیں اس وقت کی تکلیفیں نہ برداشت کرکے دم توڑ دیتی ہیں، نو مہینے کی اتنی ساری مشکلات جھیلنے کے بعد جب عورت اس بچہ کو جنم دیتی ہے تو اس کا چہرہ چمک رہا ہوتاہے، اپنے ننھے سے بچہ کو دیکھ کر ساری مشقتوں کو بھول جاتی ہے ، اور کبھی ان مصیبتوں کو یاد تک نہیں کرتی، یہی وجہ ہے کہ ماں کا مرتبہ بہت بڑھا ہوا ہوتا ہے ، بچہ کے پیچھے وہ بہت پریشانیاں جھیلتی ہے، اگر یہی ساری باتیں اولاد سوچ لے تو کبھی وہ ماں کی نافرمان نہیں بن سکتی ، کبھی ماں کو اف تک نہیں کہہ سکتی، اللہ تعالی جزائے خیر دے ہماری ماؤں اور بہنوں کو جو اتنی تکلیفیں جھیلنے کے باوجود کبھی احسان تک نہیں جتلاتیں، بلکہ ان مشقتوں کا کبھی تذکرہ تک نہیں کرتیں، یقینا عورت کا مرتبہ بہت بڑھا ہوا ہے بس عورت اپنے وقار کو پہچانے، اور احکامِ شرعیہ پر عمل کرے ۔دعا ہے کہ اللہ تعالی عورتوں کو دورانِ حمل کی تکلیفوں پر صبر کر نے کی توفیق عطا فرمائے اور اجرِ عظیم سے نوازے۔ آمین
(رابطہ ۔ 9415309707)
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری ، محاصرہ مزید سخت
تازہ ترین
’ہولسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام‘ کشمیر کے 13 لاکھ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی منوج سنہا
تازہ ترین
کشمیر میں سیب کی پیداوار بڑھانے کے لیے کلین پلانٹ سینٹر قائم کیا جائے گا: مرکزی وزیر
تازہ ترین
ہاجن میں دریائے جہلم میں نوعمر لڑکا غرقآب، بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?