کشتواڑ//جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ورکن اسمبلی اندروال غلام محمدسروڑی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مرکزی معاونت والی اسکیم سرواشکشاابھیان کے تحت بھرتی رہبرتعلیم اساتذہ پچھلے6ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہرماہ انہیں اپنی تنخواہ کیلئے بھیک مانگنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ایس ایس اے کے تحت رقومات کی واگذارمیں ناکام اورغفلت شعارہے۔اساتذہ تنخواہوں میں تاخیرسے سخت دقتوںکاسامناہے،انہیں ذہنی پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے،ان کے اہل وعیال پریشان حال ہیں۔سروڑی نے کہا۔انہوں نے خاص طورپرپہاڑی علاقہ جات کشتواڑوڈوڈہ اضلاع میں اساتذہ کودرپیش مسائل کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ حکومتی عدم توجہی نے انہیں پریشان حال کررکھاہے۔اُنہوں نے بتایاکہ نومبر سے انہیں تنخواہوں سے محروم رکھاگیاہے۔سروڑی نے محض2ماہ کی تنخواہ کوبھیک نماقرار دیتے ہوئے کہاکہ اس قدر احتجاج وہڑتال پرمجبورکرتے ہوئے اساتذہ طبقہ کودربدرکیاگیااورحکومت نے بے بسی کابرملااِظہارکرتے ہوئے محض2ماہ کی تنخواہ واگذار کرنے کااعلان کیا۔سروڑی نے تعلیم کے وزیرسیدمحمد الطاف بخاری سے اپیل کی کہ وہ ایس ایس کے تحت رقومات کی فراہمی کیلئے مرکزسے رجوع کریں۔سروڑی نے دوردرازعلاقہ میں لوگوں کوآدھارکارڈکی تیاری میں آرہی دقتوں پرحکومت کوہدفِ تنقیدبناتے ہوئے کہاکہ عام لوگوں کوپریشانیوں کاسامناہے لیکن حکومت آدھارکی تیاری کاکوئی نظام متعارف کرانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ ہرایک اسکیم حتیٰ کہ راشن کو بھی آدھارسے منسلک کیاجارہاہے لیکن آدھارتیارکرنے میں حکومت بے بس ہے۔اُنہوں نے ڈوڈہ اورکشتواڑاضلاع کے دوردرازعلاقوں میں آدھارتیارکرنے والی ایجنسیوں کوجوابدہ بنانے کی حکومت سے تلقین کی۔سروڑی نے ہرشہری کوجون2017سے پہلے آدھارمہیاکرانے کی مانگ دہرائی۔اُنہوں نے کہاکہ جنگی بنیادوں پر شہریوں کوآدھارکارڈفراہم کرائے جائیں۔سروڑی نے آدھارکی تیاری میں پریشان حال ہورہے علاقوں کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ ٹانتا، گاگڑا، بتوگرہ، کاہراہ، چھبہ، گوئلہ، ڈراٹ، کانسو، کینچا، باتھری، بٹیاس، جکیاس، بیٹلا، ٹھاٹھری، پھاگسو، اندریلا، کانڈوٹھ، پرنوٹ، چیرا، بونجواہ، پتنازی، کیتھر، بردھار، نالی، تیپاری، پاٹشالہ، جوالپور، بینون، دربشالہ، بدھاٹ، بگرانا، تتانی، سرور، کیکرواس، ڈوگا، لاس، ناگبٹانہ، کندانی، سرتھل، موہارواری، انگرانا، پورا، چندالی، بھاگرا، کیشوان، سارون، سیرگواڑی، ٹھاکرائی، کوریا، منگتھالا، ڈیڈپیٹھ، سیگدی، پہلگام، بھاٹا، کوچھال، سمبولی، بھاشا، مغلمیدان، چھاترو، گونیہال، چنگام، پسرکوٹ، سنگھپورہ، کاکیرواگن، بونڈا، بٹواری علاقوں میں خاص توجہ مرکوزکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔