سرینگر //ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) جموں نے ایک ملزم فاروق احمد نائیکو عرف فاروق ٹنڈولکر عرف عمر ولدغلام حسن نائیکو ساکن محلہ خواجہ صاحب بارمولہ، کو آئی جی آئی ایئرپورٹ، نئی دہلی سے گرفتار کیا ۔مذکورہ شخص پولیس اسٹیشن گاندھی نگر جموں کے کیس زیرنمبر 73/2022 میں ملوث ہے، جو کیس ریاستی تحقیقاتی ایجنسی، جموں کے پاس زیر تفتیش ہے۔اس معاملے میں پہلے ہی جتندر سنگھ عرف بابو سنگھ (سابق وزیر))کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، جس نے دہشت گردی کے لیے فنڈز حاصل کیے ، وہ کشمیر کے ایک محمد شریف شاہ کو علیحدگی کے مقصد کو آگے بڑھانے اور بھارت مخالف اور پاک حامی اداروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے لایا تھا۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والے کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، دبئی سے ملک بدری کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کا نام فوری کیس کی تفتیش کے دوران دہشت گردی کی مالی معاونت کے مختلف لین دین میں سامنے آیا ہے اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی اس کے کردار/ملوثیت سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے۔