Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

دوامریکی بینک دیوالیہ بائیڈن کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Mir Ajaz
Last updated: March 15, 2023 12:47 am
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

نیویارک//دو بینک دیوالیہ ہونے کے بعد امریکی انتظامیہ نے بینکاری نظام کو بچانے اور اس پر اعتماد بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بینکنگ بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ خزانہ کے سیکریٹری اور نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر نے بینکوں کی نگرانی کرنے والے محکموں سے مسائل پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ’امریکی عوام اور اداروں کو اعتماد رکھنا چاہیے کہ ان کے بینکوں میں موجود رقم محفوظ ہے اور جب ان کو ضرورت ہو وہ اپنی رقم لے سکتے ہیں۔‘امریکی ریگولیٹرز نے کہا ہے کہ بینک کے صارفین کو پیر سے اپنے تمام ڈپازٹس تک رسائی حاصل ہو گی جبکہ ریگولیٹرز نے بینکوں کو ہنگامی فنڈز تک رسائی دینے کے لیے ایک نئی سہولت قائم ہے۔امریکہ کے مرکزی بینک فیڈرل ریزرو نے بینکوں کے لیے ہنگامی حالت کے دوران ذخائر سے قرض لینا بھی آسان کر دیا ہے۔سلیکون ویلی بینک کے بعد نیویارک کا سگنیچر بینک بھی مالی بحران کی زد میں تھا۔ اس کو بھی ریگولیٹرز نے بند کر دیا ہے۔امریکی فیڈرل ڈیپازٹ انشورنس کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اس نے بینک کے پاس موجود تقریباً 175 ارب ڈالرز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔سنہ 2008 کے مالی بحران کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی بینک دیوالیہ نکلا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے رقم جمع کرانے والے صارفین کو تحفظ ملے گا اور ان اقدامات سے بینکاری نظام کو مدد ملے گی۔ان کا کہنا ہے کہ حکام اور ادارے مالیاتی نظام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جب بھی کوئی بینک بحران کا شکار ہوتا ہے اور خاص طور پر اربوں ڈالر کے ذخائر کے ساتھ تو یہ ایسا معاملہ ہے جس کو ہم سنجیدگی سے لیتے ہیں۔‘قبل ازیں محکمہ خزانہ کی سیکریٹری جینیٹ یلین کا کہنا تھا کہ ’ہم سلیکون ویلی بینک کو بغور دیکھ رہے تھے اور یہ فیصلہ کیا کہ بینک کو بند کیا جائے۔‘

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
! پہلگام قتل عام | جو سرحد کے آرپار تباہ کاریوں کی وجہ بنا قلم قرطاس
کالم
جنگ حل نہیں! امن ہی اصل فتح ہے فکر و فہم
کالم
آتشی گولہ باری اور شہر پونچھ کی تباہی | قاری محمد اقبال کی شہادت کا آنکھوں دیکھا احوال آنکھوں دیکھی
کالم
! ہندوپاک جنگ ٹل تو گئی لیکن خاصی تباہی کے بعد حق نوائی
کالم

Related

بین الاقوامی

امریکہ ۔چین ٹیرف وار ختم، تجارتی جنگ تھم گئی | ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق، عالمی مارکیٹوں میں تیزی

May 12, 2025
بین الاقوامی

قطر کی جانب سے امریکی صدر کیلئے خصوصی طیارے کا تحفہ

May 12, 2025
بین الاقوامی

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری | مزید 20فلسطینی جاں بحق

May 12, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہند- پاک جنگ بندی سے اسٹاک مارکیٹ میں طوفانی تیزی

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?