سرینگر//مسلم لیگ نے مذاکراتکار دنیشور شرما کے دورہ شوپیان اور کولگام کو وقت کا زیاں اور فضول مشق سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ دراصل دلی مذاکرات کا سہارلے کر اقوام عالم کو گمراہ کرنا چاہتی ہے ۔لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے کہا کہ پوری دنیا اس بات سے متفق ہے کہ ہر تنازعہ مذاکرات کی میز پر حل ہوتا ہے لیکن اس کے لئے شرطِ اول یہ ہے کہ دونوں فریق خلوص دل اورخلوص نیت کے ساتھ تنازعہ حل کرنے میں مخلص ہوںتاہم دنیشور شرما کے آتے ہی کشمیریوں کی مصیبتوں میں ازالہ ہونے کے بجائے اضافہ ہوگیا ہے۔